30 اگست، 2026، 9:31 PM

ایران کے لیے جاسوسی کا الزام؛ 2 صیہونی نوجوان گرفتار

ایران کے لیے جاسوسی کا الزام؛ 2 صیہونی نوجوان گرفتار

غاصب صیہونی حکومت کے عدالتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر دو نوجوانوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیفا ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن نے مقبوضہ علاقے کریات موتسکین میں رہنے والے 14 اور 16 سالہ دو نوجوانوں پر تخریب کاری، جاسوسی اور ایرانی انٹیلی جنس ادارے کے لیے افراد بھرتی کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے ہیں۔

قابض حکومت کی عدلیہ کے دعوے کے مطابق، ان دونوں نوجوانوں نے ان کاروائیوں کے عوض کئی سو شیکل مالیت کی کرپٹو کرنسی وصول کی۔

غاصب صیہونی حکومت کی اٹارنی جنرل کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق، دونوں ملزمان کو حیفا کی نابالغوں کی عدالت میں املاک کو نقصان پہنچانے، غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ رکھنے اور دشمن کو معلومات فراہم کرنے سمیت مختلف الزامات کا سامنا ہے۔

قابض حکومت کی استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نوجوان نے جون کے دوران ٹیلی گرام پر ملازمتوں سے متعلق ایک گروپ کے ذریعے ’’ڈینیئل‘‘ کے فرضی نام سے سرگرم ایک شخص سے رابطہ کیا، جس کے بعد اس نے دوسرے نوجوان کو بھی اس سرگرمی میں شامل کر لیا۔

غاصب صیہونی پولیس کے مطابق، ابتدائی رابطہ کرنے والے نوجوان کو بن گوریون ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گرفتاری کب عمل میں آئی اور مذکورہ نوجوان کہاں سے اسرائیل میں داخل ہوا تھا۔

غاصب صیہونی حکام کے دعوؤں کے مطابق، دونوں نوجوانوں کو جو مبینہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، ان میں ہرتزلیا اور تل ابیب کے علاقوں میں شاپنگ سینٹرز کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا، ایک شاپنگ سینٹر کے داخلی راستوں اور وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد سے متعلق معلومات فراہم کرنا، دیگر نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے لیے ٹیلی گرام گروپ بنانا اور کریات موتسکین کے علاقے میں دیواروں پر نعرے لکھوانا شامل تھا۔

News ID 1941003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha